دہشت گردوں کی کشتی اُڑانے کا ڈرامہ کرنے پر بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی کو کورٹ مارشل کا سامنا

احمد آباد (نیوز ڈیسک) ریاست گجرات کے ساحل پر ویندر کے قریب اس برس جنوری میں پاکستان سے آنیوالی مبینہ دہشت گردوں کی کشتی میزائل مار کر جلانے کا ڈرامہ کرنے پر بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی جو ان دنوں اس سکینڈل کی انکوائری بھگت رہے ہیں، کو ستمبر میں کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے اس سکینڈل کے سامنے آنے پر فروری میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں اپریل میں ہیڈکوارٹرز جمع کرا دی تھی اور بی کے لوشالی کیخلاف سخت ایکشن لینے کو کہا تھا جنہوں نے کشتی پر کوسٹ گارڈز کو میزائل داغنے کا حکم دیا، یہ کشتی جس میں شراب اور منشیات کے 8 سے 12 سمگلر سوار تھے، سب زندہ جل کر ہلاک ہو گئے تھے جنہیں ”پاکستانی دہشت گرد“ قرار دینے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔
پاکستانی کشتی ڈرامہ

ای پیپر دی نیشن