اورکزئی ایجنسی میں 8 سال بعد یوم آزادی کی تقریب

ہنگو (صباح نیوز) اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی لہر کے 8 سال بعد 14 اگست یوم آزادی کی تقریب انتہائی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان نے اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی اور اورکزئی لیوی کے چاک و چوبند دستے نے صوبیدار دلاور خان کی قیادت میں قومی پرچم کو سلامی دیں۔ تقریب پرچم کشائی کے بعد اورکزئی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہنگو کے جرگہ ہال میں 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب ہوئی مہمان خصوصی پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل پی اے احمد زیب سمیت پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران ،قبائلی عمائدین، طلباءو طلبات، خواتین اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر خان نے یوم آزادی کو سب سے بڑی نعمت قرار دیتے کہا مملکت پاکستان اللہ تعالیٰ نے آزادی کی صورت میں ہم کو ایک تحفہ دیا ہے اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں صرف اورکزئی ایجنسی میں3 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے ملی نغمے گائے اور آزاد ی کے موذوں پر تقاریر کیں۔
8سال بعد تقریب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...