قصور سکینڈل کا ایک اور ملزم گرفتار، جے آئی ٹی نے مزید 4 مدعیوں کے بیانات قلمبند کئے

Aug 15, 2015

قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت نیوز) قصور ویڈیو سکینڈل میں متاثرہ گا¶ں کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد پندرہ ہو گئی۔ متاثرہ گا¶ں حسین خاں والا کے رہائشی ملزم عدنان فہیم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عدنان فہیم کے خلاف مقدمہ گذشتہ روز اس کے کزن ولید کی جانب سے درج کرایا گیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تیسرے روز بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید چار مقدمات کے مدعیوں کے بیانات قلمبند کئے۔ ڈی آئی جی پنجاب کانسٹیبلری ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں ٹیم نے بلڈنگ ریسٹ ہاﺅس قصور میں تحقیقات جاری رکھیں۔
قصور سکینڈل

مزیدخبریں