مزید 400 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے : بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا‘ پہاڑوں پر لڑنے والے کچھ حاصل نہیں کر سکتے : جنرل ناصر

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ)کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہتھیار رکھ کر پاکستان زندہ باد کہنے والے ہمارے بھائی ہیں، بندوں یا کچھ پیسوں کی خاطر لڑنا شرک ہے، آئیں ہم سب مل کر ملک اور قوم کی خاطر لڑیں جو لوگ آقاﺅں کو خوش رکھنے کےلئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تو ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں 400 سے زائد فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ 400 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئےے۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کےخلاف کارروائیاں نہ کرنے کا عزم کیا، ہتھیار ڈالنے والوں کو بچوں نے پاکستانی پرچم اور پھول بھی پیش کئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ فراریوں نے ہتھیار ڈال دئےے شرپسندی سے توبہ کرلی، ماضی کے فراری پاکستان کے وفادار بن گئے یہ ہتھیار میرے لئے نہیں بلکہ اپنی سوچ کے مطابق ڈالے ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں، انہیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ نے ہتھیار میرے سامنے نہیں بلکہ اپنی غیرت، عزت کی خاطر اور ملک کی سلامتی کےلئے ڈال دئےے ہیں۔ آپ کی عزت ہمیں اتنی عزیز ہے جتنی ہماری اپنی عزت ہے آج کے بعد دشمنی ختم بھائی بندی اور دوستی شروع ہوگئی بندوں کی خاطر لڑنا شرک ہے اپنے ملک و قوم کےلئے لڑیں جو بندے اب بھی ناراض ہے اناپرستی اور ضد کی خاطر ہتھیار نہیں ڈالتے ایسے لوگوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے ایسے لوگ لڑ کر معصوم بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ بناکر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ اور اس ملک کےلئے لڑیں پاکستان کلمے کی بنیاد پر آزاد ہوا ہے یہ بہت بڑی ضمانت ہے اور اس سے بڑی ضمانت بہادر مائیں اور بہادر باپ جو اپنے لخت جگرکو ملک کی خاطر پاک فوج میں صدقہ کرجاتے ہیں۔ پہاڑوں پر لڑنے والے کچھ حاصل نہیں کرسکتے آج ملک آزاد اور قائم و دائم ہے ملک کےخلاف لڑنے والے اور ان کو سپورٹ کرنے والے جان لیں کہ یہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے اور اس سورج کے طلوع ہونے میں سب نے مسلح افواج کا ساتھ دیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ہمہ وقت رہنمائی اور دلیرانہ قیادت میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ قومی اور اجتماعی جدوجہد مشعل راہ رہی۔ قوم سبز ہلالی پرچم کے لئے لڑ مرنے کو تیار ہے۔ ہم دلیر قوم ہیں، ہمیں کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق تربت میں کالعدم تنظیم کے 42 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ فراریوں نے ایف سی کیمپ میں تقریب میں ہتھیار ڈالے۔ ہتھیار ڈالنے والوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا۔
442 فراری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...