اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے ¾ آئندہ چند ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائیں گے ¾ مستحقین کو جلد نادرا سمارٹ کارڈ کے ذریعے رقسم کی فراہمی کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ وہ جمعہ کویہاں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام یو م آزادی کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔