اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیرمشاہد اللہ کے بی بی سی کودئیے گئے انٹرویومیں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ پرلگائے گئے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں- انہوں نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ پر سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے اگر آئی ایس آئی کے سربراہ کسی سازش کا حصہ تھے تو ساتھیوں سمیت ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے،اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگر مشاہد اللہ کے الزامات غلط ہیں تو ان کو وزارت سے الگ کیا جائے،اور اگر وزیراعظم اپنے وزیر کو ٹھیک سمجھتے ہیں تو سازشی عناصر کے خلاف کارروائی کریں، انہوں ںے کہا کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف بھی آئی ایس آئی کے سربراہ پر غداری اور سازش کے الزامات لگا چکے ہیں، اسد عمرنے مطالبہ کیاکہ وزیر اعظم نوازشریف معاملے میں اپنی پوزیشن واضح کریں-
مشاہد اللہ نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ پرسنگین الزامات عائد کئے ہیں، وزیراعظم معاملے پراپنی پوزیشن واضح کریں: اسد عمر
Aug 15, 2015 | 18:10