کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات مکمل ہوتے ہی پارٹی الیکشن کردادیں گے۔پرویز خٹک ،جہانگیر ترین ،نادر لغاری، علیم خان کو ٹربیونل ڈس کوالیفائی کرسکتا ہے۔عمران خان نے کہا ان چار لوگوں کو ایسے ہی الگ نہیں کرسکتا، پارٹی کےگزشتہ انتخابات میں دھاندلی کےشواہد ملے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے سترلاکھ ممبرز تھے۔اگر نئی ممبرشپ کا راستہ کھولا گیا تو دھاندلی کا راستہ کھلے گا۔پارٹی میں نئی رکنیت سازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ پارٹی پرتوجہ نہ دی گئی تو لاہور کےبلدیاتی انتخابات پربرا اثر پڑے گا۔خیبر پی کے کے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ صیح طریقے سے تقسیم نہیں ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا ہے۔اگر قبضہ گروپ پارٹی میں چھایا رہاتو بلدیاتی انتخابات میں بھی مسائل ہونگے۔