الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کےمطابق بلاول کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے پیٹرن انچیف شپ کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے, صفدرعباسی کا انکشاف

Aug 15, 2015 | 18:43

ویب ڈیسک

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرصفدرعباسی نےکہا کہ سول ملٹری تعلقات میں توازن نہیں رہا جس کی بنیادی وجہ بیڈگورننس اور اداروں میں لوٹ مارہے۔ فوج چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔ ڈاکٹر صفدرعباسی نے انکشاف کیاکہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے پیٹرن انچیف شپ کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ آصف زرداری خود پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔

اس موقع پرناہیدصفدرعباسی نےکہاکہ وہ آصف زرداری کو لیڈر تسلیم نہیں کرتیں کیونکہ وہ بزنس مین ہیں۔ بلاول بھٹو اپنی پوزیشن واضح کریں کہ انہوں نے کرپٹ ٹولے کاساتھ دیناہے یا پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے ساتھ مل کرپارٹی کو بچاناہے۔ انہوں نےکہاکہ اگربلاول بھٹوزرداری نے سیاست کرنی ہے توانہیں اپنے والدسے الگ ہوناپڑے گا۔

ساٹ ناہیدصفدرعباسی مرکزی رہنماپاکستان پیپلزپارٹی ورکرز

دوران پریس کانفرنس صفدر عباسی اور ناہید صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے درست فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں