کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چےئرمےن رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے 8اگست سول ہسپتال کے وحشت، بربربےت پر مبنی قومی سانحہ نے ہمےں تعلےم ےافتہ دانشور اور قانونی طبقے سے محروم کردےا جو 1935کے زلزلے کے بعد دوسرا بڑا سانحہ ہے۔ 8اگست کے سانحہ مےں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگانا اےک ٹےسٹ کےس اور چےلنج ہے۔ سرےاب کے علاقے مےں بی اےن پی کے مرکزی جنرل سےکرٹری سےنےٹر جہانزےب جمالدےنی کے صاحبزادے شہےد سنگت جمالدےنی، شہےد عبدالغنی مشوانی، شہےد قاضی جمےل الرحمن، شہےد قاضی بشےر احمد کی شہادت پر تعزےت کے موقع پر بات چےت کرتے ہوئے انہوں نے کہا 8اگست کا قومی سانحہ کبھی نہےں بھلاےا جاسکتا اور ےہ ہمارا قومی نقصان ہے جس سے صوبے کے طول و عرض مےں عوام متاثر ہوئے ہےں۔
اچکزئی