عراقی فورسز نے موصل کے قریب چار دیہات کا داعش سے کنٹرول واپس لے لیا

موصل (اے پی پی) عراق کے ایک سرکاری عہدے دار کے مطابق عراقی فورسز نے شمال میں شدت پسندوں کے مضبوط گڑھ موصل کے قریب چار دیہاتوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ قیارہ قصبے کے سربراہ صالح حسن نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ موصل شہر کے جنوب میں واقع ان دیہاتوں کا کنٹرول صبح کے وقت کیے گئے ایک حملے کے بعد حاصل کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومتی افواج نے امریکا کی قیادت میں کیے گئے فضائی حملوں کی مدد سے قیارہ کی ائیر بیس کا کنٹرول داعش سے واپس لے لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن