کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کی جیلوں میں خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے ہنگامی منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ہرات کی جیل میں سینکڑوں خواتین قیدی کپڑے سینے کی تربیت لے رہی ہیں۔ انہیں مشین اور آلات این جی اوز نے دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس پراجیکٹ کا مقصد ان قیدی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہے۔