سری نگر(کے پی آئی) سرینگر صدر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں جاریہ عوامی احتجاجی لہر کے دوران آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے 4سو سے زائد نوجوانوںکی آنکھیں بچانے میں مصروف 500سے زائد ڈاکٹرتباہ کن صورتحال دیکھ کر ذہنی تنائو کے شکار ہوچکے ہیںکیونکہ بقول ان کے انہوں نے اپنے پورے کیرئر میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ذہنی تنائو اور تھکان کے باوجود وہ اپنے لوگوں کی جان بچانے کیلئے تیارہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ زخمی نوجوانوں کی بصارت بچائی جائے۔