پاکستانی ہیکرز نے گوا انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی سائٹ ہیک کر لی‘ پاکستانی پرچم لگا کر ’’یوم آزادی مبارک‘‘ لکھ دیا

Aug 15, 2016

پنجی (آئی این پی) پاکستانی ہیکرز نے یوم آزادی پر گوا انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے اس کے ہوم پیج پر کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج درج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک سائبر اٹیکرز کے نام سے پاکستانی ہیکرز کے گروپ نے گوا انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے اسکے ہوم پیج پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ’’یوم آزادی مبارک‘‘ ’’کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے‘‘ درج کرلیا اور ویب سائٹ پر پاکستانی جھنڈا بھی لگا دیا۔

مزیدخبریں