آزاد کشمیرکے نئے صدر کا انتخاب کل ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیرکے نئے صدر کیلئے انتخاب کل منگل کو ہوگا جس میں آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 49 اورکشمیرکونسل کے 6ممبران اپنے ووٹ سے نئے صدر آزاد کشمیرکا پانچ سال کیلئے انتخاب کریں گے۔ اس ضمن میں موجودہ صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی اورکشمیرکونسل کا مشترکہ اجلاس مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔ آزاد کشمیرکے آئندہ صدر کیلئے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق سفیر مسعود خان اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی جانب سے سابق وزیر چوہدری محمد لطیف اکبر کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...