نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں پولیس نے صدر پرناب مکھرجی کی بیٹی کو سوشل میڈیا پر نازیبا پیغامات بھیجنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر پرناب مکھرجی کی صاحبزادی اور کانگریس دہلی شاخ کی ترجمان شرمشٹھا مکھرجی نے شکایت درج کرائی تھی کہ ایک شخص فیس بک کے ذریعے نازیبا پیغامات بھیج رہاہے ۔ دہلی پولیس نے اس درخواست کے بعد مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق پیغام بھیجنے والے شخص کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔