لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا (ن) لیگ ملک اور قوم کی نہیں صرف شریف خاندان کی ترقی چاہتی ہے پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ ٹولے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے احتساب سے شریف خاندان سخت خوفزدہ ہے۔