عائشہ منزل چورنگی کی چوڑائی کم کی جائے ‘ اشرف بنگوری

Aug 15, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگوری ‘ میئر کراچی سمیت شہر ی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے اندر جو چوڑی چورنگیاں ٹریفک میں خلل پیدا کررہی ہیں ان کی چوڑائی کو کم کیا جائے ‘ ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے ‘ عائشہ منزل چورنگی کی زیادہ چوڑائی ہو نے کی وجہ سے یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے ‘ گلشن اقبال کا تمام ٹریفک عائشہ منزل آتا ہے اس طرح اورنگی ٹاﺅن ‘ ناظم آباد لیاقت آباد کا ٹریفک گلشن اقبال جانے کیلئے عائشہ منزل چورنگی استعمال کرتا ہے۔

مزیدخبریں