مومنہ مستحسن نے اڑتے جہاز میں قومی ترانہ، ملی نغمہ گا کر ریکارڈ بنا دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اڑتے جہاز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ زمین کی سطح سے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر مومنہ مستحسن نے پی آئی اے کی پرواز میں ملی نغمہ دل دل پاکستان اور آفریں آفریں گانا گا کر نہ صرف ریکارڈ قائم کیا بلکہ مسافروں کو بھی سرپرائز دیا۔ پی آئی اے نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز میں مومنہ مستحسن اور ائر لائن نے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پہلی بار مسافروں کو 70 ویں جشن آزادی کا تحفہ دینے کیلئے یہ منصوبہ بنایا، جو ایک طرح سے ریکارڈ بھی ہے۔ اس پرفارمنس سے نہ صرف مومنہ مستحسن بلکہ پی آئی اے کا بھی ایک ریکارڈ بنا۔ پرواز کے دوران نہ صرف مومنہ مستحسن نے پرفارمنس کی بلکہ عملے اور مسافروں نے مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا ۔

ای پیپر دی نیشن