چند خاندانوں نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے: پرویز مشرف‘ ڈاکٹر امجد

Aug 15, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ آزادی کے لئے لاکھوں افراد نے خون کے نذرانے پیش کئے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج چند خاندانوں نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ملک کو کرپشن سے آزاد اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے تیسری سیاسی قوت ناگزیر ہے۔ اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں لسانیت ، صوبائیت اور فرقہ واریت ترک کر کے بحیثیت ایک قوم اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عوام کی طاقت سے کرپٹ مافیا اور کرپشن زدہ نظام کو شکست دیں گے۔ مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت نے قوم کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ملکی سلامتی ، عوام کی خوشحالی ، امن کے لئے خصوصی دعا کی اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے بہادر ثبوتوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں