نئی دہلی+سرینگر(کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مسلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے کام کررہی ہے میں اس کی وضاحت نہیں کر سکتا۔ بھارتی ٹی وی کے زیراہتمام ایک پروگرام میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر کی علحدہ شناخت برقرا رہنی چا ہیے انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں کمی ہوئی ہیے ۔ انہوں نے عسکریت پسندی سے نمٹنے میں جموں و کشمیر پولیس کے رول کی ستائش کی اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ریاستی حکومت کبھی رکاوٹ نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہم جو بھی اقدامات کررہے ہیں وہ اس مسئلہ کے مستقل حل کی سمت قدم ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کی علحدہ شناخت برقرا رہنی چا ہیے ۔ انڈیا ٹی وی کے زیراہتمام ایک پروگرام میں راجناتھ سنگھ نے ہمیں کشمیری نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کے معاملے میں انہوں نے حکومت کے موقف کا اعادہ کیا ۔ادھر بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والے قانون 35-Aاور دفعہ 370کے مقدمے کی سماعت29اگست کو ہوگی۔مقبوضہ کشمیر کے وکلا کی ٹیم نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35-Aاور دفعہ 370کے مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ریاستی وکلا نے اس بات کا اعلان کیا کہ آرٹیکل 35-Aاور دفعہ 370کو ہر صورت میں تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جاے گا ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370اور آرٹیکل 35-Aکے بارے میںلوگوں کو جانکاری فراہم کرنا ضروری ہے ۔اور عوامی طاقت کے بل بوتے پرہی اس کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرٹیکل کو منسوخ کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو کشمیر کے بھارت کیساتھ الحاق پر بھی سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہرصورت میں اس دفعہ کا دفاع کرنے کی کوشش کرینگے۔