مقبوضہ بیت المقدس(اے این این)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ۔ گذشتہ روز 70 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں اتوار کو یہودی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں کی تعداد 70 بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسی اثنا میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار باب المغاربہ(مراکشی دروازے)سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔