ایٹمی سمجھوتہ ایران سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے‘ امریکی صد ر کا دعویٰ درست نہیں : حسن روحانی

تہران (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ ایران، علاقے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور جو بھی اسے نقصان پہنچانا چاہے گا وہ خود کو اور اپنے ملک کو نقصان پہنچائے گا۔ارنا نیوز کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایٹمی سمجھوتے کے خلاف امریکی صدر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعوی کہ ایٹمی سمجھوتہ امریکی تاریخ کا بدترین سمجھوتہ ہے، صحیح نہیں ہے کیونکہ ایٹمی سمجھوتے میں جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ مفاہمت اور جیت جیت کا موضوع ہے اور ہرگز ایسا نہیں ہوا کہ ایک فریق کی جیت ہوئی ہو اور دوسرے کی ہار ہوئی ہو۔اگر امریکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے خلاف قدم اٹھانے کی کوشش کر یگا تو پوری دنیا امریکہ کے مد مقابل آجائے گی کیونکہ دنیا کے ممالک اس شخص کے خلاف ہوں گے جو مشترکہ جامع ایکشن پلان کو کمزور کرنا چاہیگا۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت ایران نے عملی طور پر، اقتصاد کو بچانے، دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون اور اخلاقی اقدار کی بحالی کے لئے اچھے اور اہم قدم اٹھائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...