لنڈی کوتل(آن لائن) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں سپاہ قبائل کے ارکان نے افغانستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث گروپ داعش سے مبینہ طور پر تعلق کے الزام میں ایک جنگجو کا مکان مسمار کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے سپاہ قبائل کے عمائدین نے مبینہ طور پر داعش سے تعلق کے الزام میں لال مرجان کے مکان کو گرانے کا حکم دیا ۔
باڑا میں داعش سے تعلق رکھنے والے ’دہشت گرد‘ کا مکان مسمار
Aug 15, 2017