ایس ایس بی کپ یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ : باﺅنس کلب اور نشتر کلب کی جیت

کراچی (این این آئی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری " SSBکپ یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچون کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں باﺅنس کلب نے کراچی کولٹس کلب کو 57-28سے شکست دیدی ،فاتح باﺅنس کلب کی جانب سے مبشر حسین 18، شاہ میر نے 13اور کیپٹن مزمل حسین نے 12جبکہ کراچی کولٹس کلب کی جانب سے سفیر حسین نے 13،تیمور حسین 10اور تیمامی نے 3پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں نشتر کلب نے ملیر ٹارجن کو 47-31پوائنٹس سے ہراد یا ،فاتح نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد 19،شبیر حسین 12اور ہارون خان نے 10جبکہ ملیر ٹاروجن کی جانب سے عباس علی 13،بلال خان 9اور فہد خان نے 4پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میںریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،غلام رسول ،عامر غیاث ،طارق حسین ،ممتاز احمد اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض زائمہ طارق ،زاہد ملک اور آغا محمد رضا نے انجام دیئے ۔میچ کے اختتام پر رات 12بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت یوم آزادی پر آزادی وطن کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن