پالی کیلے(آئی این پی)بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور171رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز3-0سے جیت لی۔سری لنکا کی ٹیم بھارت کی پہلی اننگز487رنز کے جواب میںفالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بھی181رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 4،محمد شامی نے 3 ،یادیو نے 2 اور کلدیپ یادیو نے 1وکٹ حاصل کی۔بھارت کے ہردیک پانڈے کو مین آف دی میچ اور شیکھر دھون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پیر کو سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف 181 رن بنا کر آوٹ ہوگئی۔ہفتے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں487رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف135رنز بناسکی تھی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اپنی پہلی اننگز کی طرح پیر کو دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بلے باز بھارتی بالنگ اٹیک کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اورپوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 181رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے ڈک والا41،دنیش چندیمل36،میتھیوز35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ہے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 4،محمد شامی نے 3 ،یادیو نے 2 اور کلدیپ یادیو نے 1وکٹ حاصل کی۔بھارت کے ہردیک پانڈے کو مین آف دی میچ اور شیکھر دھون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھارت کے لیے مکمل طور پر یک طرفہ ثابت ہوئی اور اس نے تینوں ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ایک ٹی20 میچ بھی کھیلیں گی۔
ٹیسٹ سیریز ، بھارت نے سری لنکا کو وائیٹ واش کردیا
Aug 15, 2017