اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں، آزادی کی حفاظت کریں،باسط زمان

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الےکٹرک سپلائی کمپنی ( آئےسکو) کے چےف اےگزےکٹو باسط زمان احمدنے کہا ہے پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانےوں کے طفےل حاصل کےا گےا اور آج جب ہم اپنے ملک کا 70واں جشن آزادی کا دن منا رہے ہےں تو ہمےں ےہ سوچنا ہو گا کہ ہم اس مقام تک کےسے پہنچے ، ان خےالات کا اظہار چےف اےگزےکٹو نے آئےسکو ہےڈ آفس مےں قومی پرچم کشائی کے دوران کےا ۔ آئےسکو ہےڈ آفس مےں 14اگست جشن آزادی کے سلسلے مےں اےک پروقار تقرےب کا انعقاد کےا گےا جس مےں آئےسکو کے افسرا ن عملہ اور انکے بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔ تقرےب کی صدارت ڈپٹی منےجر پبلک رےلےشنز راجہ عاصم نذےراور ڈپٹی منےجر اےڈ من اےنڈ سروسزعلی وقاص خان نے کی، تقرےب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کےا گےا جس کے بعد ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائےں کی گئےں ، چےف اےگزےکٹو آئےسکو باسط زمان احمد نے آئےسکو ہےڈ آفس مےں پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر چےف اےگزےکٹو آئےسکو کا کہنا تھا 14اگست اےک اہم دن ہے جو ہمےں ےاددلاتا ہے کہ آج کے دن ہم نے غلامی سے آزادی کا سفر شروع کےا ، آزادی کا احساس غلام قومےں محسوس کر سکتی ہےں ، ےہ آزادی ہمےں اپنے آباﺅ اجداد کی بے پناہ قربانےوں کے بعد حاصل ہوئی ، ہمےں ان قربانےوں ےاد رکھنا ہے اور اپنی آزادی کی حفاظت بھی کرنی ہے ۔ آئےسکو چےف کا کہنا تھا کہ فرد واحد اکےلا کچھ بھی نہےں کر سکتا ٹےم ورک سے ہی کامےابی کے سفر کو جاری رکھنا ممکن ہے ، ملک اور کمپنی کی خاطر ہمےں مل جل کر کام کر نا ہو گا ،ملک کا 70واں ےوم آزادی منا تے ہوئے آج کے دن ہمےں ےہ سوچنا ہو گا کہ ہم اپنے ملک کی تعمےر و ترقی کے لئے کےا کردار ادا کر رہے ہےں ، ملک کو اکےسوےں صدی کے چےلنجز کا سامنا کرنا ہے اور دےگر اقوام عالم کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے ہمےں جدےد ٹےکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا ۔ آئےسکو چےف کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے سنہر ی اصولوں اےمان اتحاد اور تنظےم پر عمل پےرا ہو کر ہی ہم ملک کو صےح معنوں مےں اسلامی فلاحی رےاست بنا سکتے ہےں ۔ آئےسکو نے پاکستان کی خدمت کو ہمےشہ اپنا فخر اور عزم تصور کےا ہے اور آئےسکو ملکی کی تعمےر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر تی رہے گی ۔تقرےب کے دوران آئےسکو ملازمےن کے بچوں نے قومی نغمے اور نظمےن سنائےں ، بچوں کے درمےان کوئز کے مقابلے ہوئے اور انہےں تحائف اور انعامات ئےے گئے، اس موقع آئےسکو کے ان کھلاڑےوں کو خصوصی اےوارڈ دئےے گئے جنہوں نے ملکی اور غےر ملکی سطح پر ملک اور آئےسکو کا نام روشن کےا ۔ چےف اےگزےکٹو تقرےب کے اختتام پر آئےسکو ملازمےن کے بچوں مےں گھل مل گئے ۔ 

ای پیپر دی نیشن