روحانی ترقی کے زیر سایہ۔ عدد7 اور یوم آزادی

Aug 15, 2018

اللہ رب قادر جب کسی چیز کو وجود میں لانے کا ادارہ کرلیتا ہے تو پہلے اُس کے اسباب کچھ اس طریقے سے تخلیق کرتا ہے کہ انسانی عقل دم نجود رہ جاتی ہے ۔ اللہ نے جب چاہاکہ میں پہچانا جائوں تو دنیا تخلیق کرکے اور آدم کو مٹی سے تخلیق کرکے اپنا نور پھونکا جو روح بن کر زندگی کی علامت بنا ۔ اور آدم کو علم الاسماء عطا فرما کر اُسے اشرف المخلوقات کا درجہ عطافرمایا۔ اللہ نے اپنی رحمت کوغضب سے پہلے تخلیق کیا جنت کو دوزخ سے پہلے ۔ دن کو رات سے پہلے۔ روشنی کو اندھیروں سے پہلے ۔ آسمان کو زمین سے پہلے سورج کو اندھیروں سے پہلے ۔ آسمان کو زمین سے پہلے سورج کو چاند سے پہلے ۔ چاندکو ستاروں سے پہلے سمندر کوخشکی سے پہلے ۔ زمین کوپہاڑوں سے پہلے فرشتوں کو جنات سے پہلے ۔ جنات کو انسان سے پہلے اور نر کو مادہ سے پہلے تخلیق کیا۔ اور اپنی رحمت سے انسانوں کو نوازا اور اللہ اور اسکے رسول ؐ کے ماننے والوں کیلئے مکہ اور مدینہ کو ماڈل بناکر دنیا بھر کی حکمرانی مسلمانوں کے قدموں تلے آتی رہی ۔ پھر مشرق سے نور خداوندی کا جلوہ مسلمانوں کے لئے الگ اسلامی مملکت کی صورت میں نظر آیا ۔ جو برطانیہ اور انڈیا سے الگ ہوکر مملکت خداداد پاکستان کا سورج 14۔اگست 1947 ء کو طلوع ہوا ۔ اگر علم الا عداد اور روحانیت کی نظر سے قدرت کے اتفاقات برائے پاکستان پر نظر ڈالیں تو عقل و شعور بے بس ہوکر اللہ پاک کی پاکستان پر رحمت اور کرم کے قائل ہونے کا اقرار کرنے میں بخل کا اظہار بھی نہیں کرسکتے ۔ آئیے ایک نظر پاکستان اور رحمت الہٰی پر ڈالتے ہوئے اور 7 روحانی عدد کے زیر سایہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ قدرت نے جنت کے 7 درجات بنائے دو زخ کے بھی 7 ۔ اور سعی کے بھی 7چکر ۔ قرآ ن شریف کی منزلیں بھی سات اور شیطان کو بھی سات کنکریاں مارنے کا حکم ۔ پانی بھی سات رنگوں کے بحر میں سمویا تو رنگ کائنات قوس قزح کے رنگ بھی سات ۔ ہفتے کے دن بھی سات اور مشہو ر عجائبات عالم بھی سات۔ سُر بھی سات اور ٹھاٹھ و ساز بھی سات ۔ روحانی عدد بھی 7 کو تسلیم کیاجاتا ہے ۔ پاکستان بھی 7 عدد کے زیر سایہ بنا انگریز نے آزادی کی تاریخ 14اگست 1947 ء رکھی ۔ ان کا اکائی کاعدد بھی 7 بنا 1+4+8+1+9+4+7+=34 ‘3+4=7 یوم آزادی 27 ویں رمضان کی شب عطا ہوا ۔ اتفاق سے پاکستان کے نام کے بھی 7 عدد بنے ۔ اور یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ دنیا میں پاکستان ساتویں ایٹمی طاقت بنا اور پہلا اسلامی ایٹمی ملک کاتاج قدرت خدا وندی نے پاکستان کوعطافرمایا ۔ اور ایٹمی دھماکے کے نتیجے میں سیاہ پتھر کے پہاڑیوں کو سونے جیسے سنہری رنگ میں تبدیل کرکے ہمیں دکھایا ۔ شائد اللہ نے اپنی رحمت سے ان پہاڑوں کو سونے کے پہاڑوں میں تبدیل کردیا ہو۔ اللہ کی قدرت سے کچھ بھی ناممکن نہیں اسی طرح آج کاپاکستان اب اپنی سترویں دہائی کاسفر طے کر رہا ہے ۔ وہی سات کاعدد ایک بار پھر 70 سالہ پاکستانی زائچے میں روحانی اثر کے ساتھ موجود اور پیدائشی زائچہ کے برابر عدد 7 کاظہور رحمت ہورہا ہے ۔ مثلاً 70 کی دہائی شروع ہوتے ہی پانامہ کیس ۔ سپریم کورٹ اور نیب متحرک ہوئے ۔ پاکستان کو کرپشن سے پاک مہم عوامی دلوں کی آواز بنی ۔الیکشن 2018ء میں اتفاق سے 25 جولائی جس کا اکائی عدد بھی 7 اور مہینہ بھی ساتواں جولائی اور اگر الیکشن کی تاریخ بمعہ سال کاعدد بھی نکالیں وہ بھی سات 2+5+7+2+0+1+8=25 -2+5=7 تو بھی عجیب اتفاق ہے کہ روحانی عدد7 ہی سامنے نظر آتا ہے ۔ یعنی قدرت نے 7 کے روحانی اثر کے زیر سایہ پاکستان کی ترقی کاراستہ روحانی طور پر کھول دیاہے اور پاکستان مخالف سیاست دانوں ۔علماء ۔ لسانیت والوں سب کو الیکشن کے ذریعے پاکستان مخالفت سے دُور کیا اور گھر بھیج دیا اور نئی قیادت عمران خان کو ملک و قوم کی خدمت کی باگ ڈور سونپ دی ۔ اسی عمران خان نے ننگے پائوں مدینہ النبی ؐ پہنچ کر روضہ رسول اکرم ؐ پر حاضری دی اور دعا بھی مانگی اور سچی نیت سے مانگی گئی دعائوں کے زیر سایہ پاک سر زمین میں الیکشن کے لئے کمر کس لی ۔ اس طرح اب 70 کی دہائی کاپاکستان 7 عدد کے زیر سایہ روحانی تبدیلی کاسفر کرتاعمران خان کے زیر سایہ انشاء اللہ ترقی کاسفر طے کرے گا اور اب تبدیلی بھی آئے گی۔ کچھ تبدیلی آچکی ہے کہ بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں ۔ باقی ملک وقوم کی ترقی کاسفر درست سمت اللہ پاک رب قادرکی رحمتوں کے زیر سایہ جاری وساری رہے گا۔بدمعاشیاں اور ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوںکاکڑا احتساب اوررقوم واپسی کے ساتھ ساتھ ترقی کاسفر بذریعہ سی پیک میں چائنا انویسمنٹ +عوامی حقوق و روزگار کے راستے بھی عوام کی خاطر اللہ پاک خود ہی اپنی رحمت سے تخلیق کرتاہے ۔یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے ۔اللہ پاک سے ملک وقوم کی بہتری و بھلائی کیلئے تمام قوم یوم آزادی پر آزادی و ترقی کی دعا بھی مانگے خوشحالی کے ساتھ ۔

مزیدخبریں