متحدہ اپو زیشن کی طر ف سے اسپیکر سندھ اسمبلی کیلئے جاوید حنیف کونامزد کیا گیا ہے

Aug 15, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی کنورنویدجمیل نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر کیلئے جاوید حنیف کونامزد کیا گیا ہے ڈپٹی اسپیکر کیلئے رابعہ اظفر کو نامزد کردیاہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کیلئے شہریارمہر ہمارے امیدوار ہونگے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان سے بے مثال لگاؤ ہے ہم جشن آزادی کی تقریبات میں مصروف رہے ہیں آج سندھ اسمبلی کا پرچم سرنگوں رہناباعث تشویش ہے پرچم کشائی ناہونا بھی افسوسناک عمل ہے ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔
متحدہ اپو زیشن /اسپیکر

مزیدخبریں