نئی حکومت نے مثبت اقدامات کئے تو بھرپور ساتھ دینگے‘ ثروت قادری

کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کسی دبائو میں نہیں آئینگے،نئی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے تو بھرپور ساتھ دینگے ،پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے آزادی کے عظیم دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے پاکستان کو اکابرین پاکستان کے سنہری اُصولوں کی روشنی میں بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں ،پاکستان سے بیرونی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے مستر د کرنا ہوگا عوام اس اقدام کیلئے نئی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، میڈان پاکستان پالیسیاں ملک کو بلندیوں پر پہنچا سکتی ہیں اس کے علاوہ تمام بیرونی پالیسیاں بے معنی اور عوام سے دھوکہ کے مترادف ہے ،آج کے عظیم دن ہم عہد کرتے ہیںملک وقوم کی ترقی کیلئے سیاسی طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے آئینہ دکھائیں گے ،سول اپوزیشن کا کردار صرف ملک وقوم کے مفاد میں کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے71ویں یوم آزادی کے موقع پر 71پونڈ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری ،صوبائی رہنما خالد حسن عطاری ،محمد عمران سہروردی ،ضلعی کنوینر محمد عابد قادری ،حافظ جواد برکاتی ،محمد امیں قادری ،سید ساجد کاظمی ،شفیق میئو،بچل قادری ودیگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے22کروڑ عوام نے جشن آزادی منا کر مولانافضل الرحمن کی ملک و اداروں مخالف سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
ثروت قادری

ای پیپر دی نیشن