سویڈن: الیکشن سے قبل پراسرار حملے نقاب پوشوں نے 80 گاڑیاں جلا دیں

Aug 15, 2018

اسٹاک ہوم(صباح نیوز) سویڈن کے مغربی شہر گٹن برگ میں پراسرار نقاب پوشوں نے 80سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، پولیس نے اس حملے کو سوئیڈن میں عام انتخابات سے چند روز قبل سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ سب سے بڑے شہر گٹن برگ میں ایک رات میں 20 سے زائد مقامات پر گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔حکام کے مطابق 16 سے 20 سال کی عمروں کے دو مشتبہ افراد کو گٹن برگ سے گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کی جائے گی، پولیس کو یقین ہے کہ اس حملے کی سوشل میڈیا پر منصوبہ بندی کی گئی تھی، گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے ترجمان ہینز لپمین نے بتایا کہ ہم نے آج تک اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کو جلتے نہیں دیکھا۔

مزیدخبریں