اسلام آباد: ڈانس پارٹی کے دوران فلیٹ سے گر کر لڑکی کی ہلاکت، 4 افراد گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے /صباح نیوز) اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ای الیون کے قریب واقع فلیٹ کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہونے والی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حسین، ولید، فیصل اور حنا شامل ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 12اگست کی رات فلیٹ میں ڈانس پارٹی تھی، رات 3سے صبح 6 بجے کے دوران ڈانس پارٹی جاری رہی، پارٹی میں شریک افراد نے آئس اورشراب کا نشہ کیا ہوا تھا اور اسی پارٹی کے دوران لڑکی تیسری منزل سے گری۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے دوستوں نے پمس ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ لڑکی کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا لیکن پولیس نے لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ کے ورثا نے لڑکی حنا پر قتل کا شبہ ظاہر کیا، حنا نامی رقاصہ کو فلیٹ میں پارٹی کے لیے مدعو کیا گیا تھا اور مقتولہ کچھ عرصہ سے ملزمہ حنا کے ساتھ ای الیون میں ہی رہائش پذیر تھی۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزمہ حنا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مقدمہ مقتولہ کے بھائی شوال حیدر نے اپنی مدعیت میں درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ میری بہن ثمن اعجازکو ملزمان راجہ آفریدی وغیرہ نے فلیٹ نمبر303سے گراکر قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان حسین، ولید، فیصل اور رابعہ خان آفریدی عرف حناء کو گرفتار کرلیا گرفتار عورت تھانہ ویمن منتقل کردی گئی پولیس نے بتایا کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلیٹ غیر ملکی سمالین کا ہے جس نے ولید کو کرائے پر دے رکھا ہے ملزم فیصل کی دعوت پر ملزمہ حناء ثمن اعجاز کو ساتھ لائی۔ ثمن اعجاز کو مبینہ طور پر کسی نے دھکا دیا جو تیسری منزل سے نیچے جاگری لڑکی کے ورثاء نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں موت کے تعین کیلئے پوسٹمارٹم کرایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...