محفوظ ، مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر ہی مروں گا: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محفوظ ،مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر مروں گا ہمارے ایک طرف سمندر اور دوسری جانب دشمن ہے، ہم نے اسی پاکستان کو بنانا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کو انگوٹھیاں پہنے کی عمر گزر چکی ہے۔ کراچی کا ایک شہری انگوٹھیوں کے 3 لاکھ دے رہا ہے شاید وہ اس کا نام لے کر بیچ دیں انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان، بوڑھے اور بچے ان کے ساتھ ہیں۔ خدا نے ان سے جو کام لینا ہے وہ کر کے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی، پہلے کہا تھا کہ 45 بندے جا رہے ہیں تو میرا مذاق اڑایا گیا 45 کے بجائے 60 بندے تحریک انصاف میں گئے آج کہتا ہوں فارورڈ بلاک بنے گا اور چند دنوں میں سامنے آ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...