لال چوک سری نگر میں بھارتی پرچم لہرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Aug 15, 2018

اسلام آباد (جاوید صدیق) چودہ اگست کو سرینگر میں بھارت کا جھنڈا لہرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی ترنگا لہرانے والے غیر کشمیری گروپ کے ارکان کو مار کر بھگا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کے لال چوک میں سات افراد نے جن کا تعلق کشمیر سے نہیں تھا بھارتی جھنڈا لہرانے کی کوشش کی ان پر کشمیری نوجوانوں نے حملہ کر دیا۔ تنازعہ بڑھنے پر پولیس پہنچ گئی۔ جس نے جھنڈا لہرانے والے افراد میں سے تین کو چھڑا لیا۔

مزیدخبریں