قلعہ دیدار سنگھ + حیدر آباد تھل (نامہ نگاران) عشق میں ناکامی پر نوجوان نے زہر نگل کر زندگی ختم کر لی۔ قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی علاقہ سیدنگر کا ارسلان علی پور چھڑکی لڑکی سے محبت کرتا تھا تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اور کر دی جس پر دلبرداشتہ ہو کر ارسلان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کرزندگی ختم کر لی۔ حیدر آباد تھل میں محلہ علی آباد میں مافیہ نامی خاتون نے خاوند سے جھگڑے پر پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔