کامونکے: ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک سے ٹکراکر جاں بحق

Aug 15, 2018

کامونکے (نامہ نگار) ون ویلنگ کرتے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ محلہ اشرف ٹاؤن کا 18 سالہ احسن جشن آزادی کی شام گوجرانوالہ سے اپنی پھوپھی کو مل کر موٹر سائیکل پر واپس آتے مبینہ طور پر ون ویلنگ کررہا تھا کہ چیانوالی کے ٹول پلازہ کے قریب مشروب سے بھرے ہوئے تیز رفتار ٹرک سے بے قابو ہوکر ٹکراگیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں احسن شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں