وزیراعظم آزادکشمیر نے سیاسی رواداری کی نئی روایت قائم کر دی، صدر پی پی کی دعوت پر جشن آزادی کی تقریب میں گئے

مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے سیاسی رواداری، وقار اور متانت کی نئی روایت قائم کر دی۔ پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر بازل علی نقوی کی خصوصی دعوت پر جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلیے پہنچے اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور دونوں جماعتوں کے عہدیداروں اور شہریوں کی موجودگی میں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔اس موقع پر وزیراعظم نے سب کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...