کوئٹہ کان دھماکہ:7 مزدوروں کو ریسکیو نہ کیا جا سکا

Aug 15, 2018

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں سنجدی کان دھماکے کے 48 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے پر بھی سات مزدوروں کو ریسکیو نہ کیا جا سکا۔ چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق کوئلے کی کان میں پھنسے ساتوں کانکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کانکنوں کی نعشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں پھنسے دس کانکنوںکی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ کان میں ریسکیو عمل کے دوران دو رضاکار جاںبحق ہوئے جبکہ تین رضاکاروں کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں