ترک کرنسی میں کمی کی وجہ امریکی ٹیکس میں اضافہ نہیں ،مشیر وائیٹ ہائوس

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت کے مشیر برائے اقتصادی امور کیون ھاسیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ ایام میں ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ کی قیمت میں کمی کے بعد ترکی میں پیدا ہونے والی معاشی صورت حال پر امریکی انتظامیہ نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے مشیر نے کہا کہ وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظریں مرکوز کی ہیں اور وہ ترکی میں پل پل تبدیل ہوتی صورت حال کا جائزہ لیرہ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس میں اضافہ ترکی کی قومی پیداوار کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے مگر ترک لیرہ کی قیمت میں 40 فی صد کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن