یوتھ افیئرز سپورٹس آرکیالوجی اینڈ ٹورازم میں جشن آزادی منایا گیا

Aug 15, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) حکومت پنجاب کے محکمہ یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کے زیراہتمام پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کے موقع پر الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم چودھری ایوب تھے۔ شرکائے تقریب میں ڈی جی سپورٹس بورڈ عامر جان، رؤف باجوہ، تہمینہ حبیب، جاوید رشید چوہان اور اقصیٰ غازی شامل تھے۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔اس کے بعد ملی نغمے پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر فنکاروں نے روایتی رقص پیش کیا۔

مزیدخبریں