بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزاکی پاکستانی قوم کویوم آزادی پر مبارکباد

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیاہے۔ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی طرف سے آپ سب کے لیے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت۔یاد ر ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے جسکا اظہار ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بھی کرچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن