پی سی بی کا کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ پْرفضا مقام پر لگانے کا فیصلہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ پر فضا مقام ایبٹ آباد میں بائنڈنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت، سری لنکا اور پرجوش بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے قومی ٹیم دو حصوں میں تیاری کریگی۔ قومی ٹیم کی انتظامیہ کے مطابق ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز 28 اگست سے ایبٹ آباد میں بائنڈنگ کیمپ سے ہوگا جہاں قومی کرکٹرز چار روز تک ہائکنگ اور جوگنگ کرینگے اور ملٹری اکیڈمی کے ٹرینرز کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کرکے خود کو بڑے مقابلوں کیلئے تیار کرینگے۔ ایبٹ آباد کیمپ کے بعد قومی کرکٹرز لاہور میں اکھٹے ہونگے جہاں 3 ستمبر سے قذافی سٹیڈیم میں بھی کیمپ لگے گا۔ جس میں پریکٹس میچ کے ساتھ ساتھ کھلاڑی موسم سے بھی ایڈجیسٹ ہونے کی کوشش کرینگے کیونکہ لاہور اور دبئی کا موسم یکساں ہوتا ہے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا جبکہ پاکستان بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو دبئی سپورٹس سٹی گراؤنڈ میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...