پولیس پر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں: ترجمان

Aug 15, 2018

لاہور (پ ر) ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ ایک اینکر پرسن کی جانب سے لاہور پولیس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پروگرام میں تھانہ فیکٹری ایریا جو کینٹ ڈویژن کی حدود میں ہے کی پولیس پارٹی کی جانب سے مارے گئے چھاپے کو صدر ڈویژن میں ظاہر کر کے ایس پی صدر آپریشنز معاذ ظفر کے تشخص کو مجروح کیا گیا۔ فارم ہائوس پر چھاپہ کی تحقیقات کی روشنی میں قصوروار پولیس اہلکاروں کوبرخاست کر دیا گیا ہے اور مزید محکمانہ کارروائی کی تکمیل کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں