لاہور(خصوصی نامہ نگار) کرن علیم خان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں نئی نسل کو تعلیم و تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ صحیح معنوں میں پاکستانی بن سکیں ، دی نیشنل سکول کے مین کیمپس برکی روڈ پریوم آزادی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں اور ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے کہ قومی اساس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں ۔قبل ازیں مہمان خصوصی کرن علیم خان نے چیف ایگزیگٹو آفیسر کرنل (ر) مسعود الحق ،ڈائریکٹر بریگیڈئیر(ر) خالد بشیر، پرنسپل ،اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ مختلف کلاسز کے بچوںنے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔