قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے: پیر اعجا ز ہاشمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے،جمہوری اور سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے۔انتخابات میں دھاندلی نے جمہوری عمل پر سولات اٹھادیے ہیں۔ الیکشن کمشن کو دھاندلی کے الزامات کا جواب دینا چاہیے۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے،اسلامی نظام کے نفاذ کے مطالبے کا مطلب اقلیتوں سے نفرت نہیں۔ دین محمد ی انسانیت کااحترام سکھاتا ہے۔ مگر افسوس یہاں سرمایہ دارانہ نظام نے یہودی مفادات کا تحفظ کیا اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کا راستہ روکنے کی کوششیں کی گئیں۔ اسی لئے عوام حقیقی آزادی کے ثمرات سے مستفید نہیں ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...