چاند میری زمین، پھول میرا وطن، کے عنوان پر بلدیہ مانانوالہ میں تقریب

Aug 15, 2018

مانانوالہ( نامہ نگار) شہر بھر میں مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔بلدیہ ہال مانانوالہ میں چاند میری زمین،پھول میرا وطن کے عنوان سے ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا تنویر ناصر ایڈووکیٹ نے پرچم کشائی کی طلبہ نے پرچم کو سلامی پیش کی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مانانوالہ حاجی بشیر احمد کمبوہ،چیئرمین یونین کونسل 86 جمیل کمبوہ،کونسلرز ممتاز قاسمی،آصف مغل و دیگر موجود تھے۔دوسری تقریب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں طلبہ کے درمیان ,,امید بنو تعمیر کرو سب مل کر پاکستان کی،، کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا۔ اول،دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ کو کیش انعام اور شیلڈز دی گئیں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن شیخ حسنات احمد،ڈپٹی ڈی ای او محمد صدیق صابر،چوہدری عبدالرشید،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اعجاز احمد کمبوہ،انجینئر محمد افضل،الفت حسین،انجینئر محمد فیاض،ساجد علی اسلم،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمود الحق شاہین،وائس چیئرمین مانانوالہ ملک سلیم،کونسلرز ڈاکٹر طارق گلزار، صدر مانانوالہ پریس کلب (رجسٹرڈ) حبیب اللہ نعیمی،چیئرمین پریس کلب محمد شہزاد شاہین و دیگر صحافی رانا محمد یاسین،رانا فیصل ندیم عظمت،مدثر رفیق بھٹی،نجی ٹی وی اینکر حیدر حیات خان،چیئرمین ارشد منج،ظفر بھٹی،پرویز اقبال،فلک شیر گجر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تیسری تقریب مدرسہ حسن الفرقان مانانوالہ میں ہوئی جس میں مفتی محمد رضوان قریشی نقشبندی،مولانا غلام مصطفی،مولانا عبدالرؤف،قاری سیف اللہ،مولانا شاہد اقبال،قاری خادم حسین،حافظ عثمان اور محمد مصطفی ملک نے تحریک آزادی کے حوالے سے گفتگو کی پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔دریں اثناء یوم آزادی کے حوالے سے مانانوالہ میں ایک عوامی مشاعرہ ہوا جس میں 14 اگست کے حوالے سے مقامی شعرہ نے اپنا کلام پیش کیا ۔

مزیدخبریں