قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے جدوجہدکی ضرورت ہے: حنیف خان پتافی

Aug 15, 2018

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) نومنتخب ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ14 اگست تجدیدعہد کا دن ہے لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے جدوجہد کی جائے.انہوں نے ان خیالات کااظہار آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میںیو م پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ہتھیار سے پاکستان او رانسانیت کے دشمنو ں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.پوری قوم کو متحد ہو کر سازشی عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کو سرسبز ڈیرہ غازی خان بنانے کا عزم کرتے ہوئے دس لاکھ کے قریب پودے لگائے جائیں گے۔پاکستان کی طرح ڈیرہ غازی خان کو بھی سرسبز ڈی جی خان بنا کر ر ہیں گے۔

مزیدخبریں