کنٹرول لائن :لیپہ سیکٹرمیں بھارت کی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ، ایک شخص زخمی

Aug 15, 2018

چناری(آن لائن)پاکستان کے یوم آزادی پر بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالاسے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی، بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے علاقے لبگراں پر صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک فائرنگ کی بھارتی فائرنگ کے باعث سہیل احمد زخمی ہو گیا جسے ایم ڈی ایس لیپہ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ صبح سات سے گیارہ بجے کے درمیان بھارتی فائرنگ کے دوران وادی لیپہ میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات بھی جاری رہی۔ شرکاء تقریب پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جو پوری وادی لیپہ میں گونجتے رہے۔

مزیدخبریں