لاہور(خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب ہوئی،پرچم کشائی کی گئی اور ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ یوم آزادی نہ منانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔مولانا معافی مانگیں اور اپوزیشن جماعتیں اس بیان پر مولانا سے باز پرس کریں۔پاکستان لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا،آزادی اللہ کی بیش قدر نعمت ہے۔ملک و قوم کی آزادی اور خودمختاری ذات،جماعت سے بالاتر ہوتی ہے،ایک شکست سے ملک کے خلاف بیان بازی کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،تقریب میںبریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان،جی ایم ملک،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،رفیق نجم،سہیل احمد رضا،راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول ،حافظ غلام فرید،اشتیاق حنیف مغل، ملک شمیم نمبردار،میاں حنیف ،عنصر محمود، و دیگر رہنماء کارکنان نے شرکت کی ۔