اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے چین کی مدد سے رواں سال خلا میں بھیجے گئے دو سیٹلائٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ون اور پاکستان ٹیکنالوجی ایوالیوشن سیٹلائٹ کا کنٹرول پاکستان کے سپرد کرنے کی تقریب کے صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی تھے۔ یہ تقریب سپارکو کے اس گرائوند کنٹرول سٹیشن پر ہوئی جہاں سے ان دونوںخلائی سیارچوں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا اور ڈیٹا وصول کیا جائے گا۔ صدرِ ممنون حسین نے سپیس ٹیکنالوجی میں عظیم سنگ میل حاصل کرنے پر سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان سیٹلائٹ کی لانچنگ اور اس کے فعال ہونے سے سپیس انجینئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد سے زمین کے خدوخال، زیر زمین معدنی ذخائر اور برسر زمین، موسمیاتی تبدیلیوں، زلولوں سے ہونے والے نقصان، جنگلات میں لگی آگ جیسی آفات کا سرعت اور درستگی سے جائزہ لیا جا سکتا ہے۔کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کستان ٹیکنالوجی ایوالیوشن سیٹلائٹ، پاک چین معاشی راہداری منصوبہ کے زمینی اور فضائی روٹ کے جائزوں کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔