لاہور (پ ر) جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں لاہور شہر میں سب سے بڑی تقریب حضوری باغ میں ہوئی جس میں سیکرٹری ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن راحت علی جعفری اور مقصود چغتائی کی قیادت میں ایک ہزار اسکاؤٹس نے حصہ لیا اور قومی ترانہ ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے تقریب سے اختتام پر بوائے اسکاؤٹس نے مزار علامہ اقبال پر حاضری دی اور شاعر مشرق کی روح کے ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔